کولمبو،18/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا نے واحد ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دی۔نروشن ڈکویلا اور اسیلا گارتنے کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے 388رنز کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے منگل کو واحد ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری دن زمبابوے کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔گارتنے (ناٹ آؤٹ(80)اور ڈکویلا (81کے درمیان چھٹی وکٹ کی121رنز کی ساجھیداری کی بدولت سری لنکا نے اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیاہے۔اس سے پہلے سری لنکاکوبہترین کارکردگی 2006میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھی جب اس نے 352رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔یہ ایشیا میں حاصل کیاگیاسب سے بڑا ہدف اورٹیسٹ میچوں میں پانچواں سب سے بڑا ہدف ہے۔ڈکویلا کے آؤٹ ہونے کے بعد مین آف دی میچ گارتنے نے دلروان پریرا (ناٹ آؤٹ 29)کے ساتھ 67رنز کی اٹوٹ شراکت کرکے ٹیم کوجیت دلائی۔نئے کپتان دنیش چندیمل کی قیادت میں اس طرح سری لنکا کی ٹیم ون ڈے سیریز میں اسی ٹیم کے خلاف 2-3کی شکست سے بھی قابوپانے میں کامیاب رہی۔زمبابوے کے کپتان گریم کیمرنے دوسری اننگز میں 4اورمیچ میں کل275رنزدے کر9وکٹیں حاصل کیں۔